امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر 2 روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا، اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا۔
دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا جس سے آپریشنل طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ
یو ایس ایس وین ای میئر کے کامیاب دورے نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، باہمی اشتراک میں مسلسل اضافے کے ساتھ یہ دورہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بحری جہاز پاکستان پاکستان نیوی کراچی یو ایس ایس وین ای میئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بحری جہاز پاکستان پاکستان نیوی کراچی یو ایس ایس وین ای میئر یو ایس ایس وین ای میئر امریکی بحری جہاز
پڑھیں:
دوسرا امریکی تیل بردار جہاز پاکستان پہنچ گیا
امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آج سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا
ایم ٹی البانی پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا بڑا امریکی آئل ٹینکر ہے، اس سے قبل ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔
سنرجیکو آئل کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 10، 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل درآمد کیا ہے،کمپنی کے مطابق یہ امریکی تیل بلوچستان کے ساحلی علاقے میں قائم سنرجیکو آئل ٹرمینل پر لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا
پہلا کارگو بحری جہاز پیگاسس 14 ستمبر کو ہیوسٹن، امریکہ سے روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو پاکستان کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے تناظر میں امریکی خام تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بحری جہاز بلوچستان پاکستان خام تیل کراچی بندرگاہ