نورخان ایئر بیس پر بھارتی حملے کے بعد اب راولپنڈی میں کیسے حالات ہیں؟ حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت میں دو درجن سے زائد مقامات پر کامیاب حملے کیئے جس میں بھارت کی ایئربیسز اور ایس 400 دفاعی نظام کو تباہ کیئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کی شور کوٹ، مرید اور نور خان ایئر بیس پر حملے کیئے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کا رروائی کا آغاز کیا تاہم اب پاکستان کے معروف صحافی حامد میرنے دوپہر میں نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور موجودہ حالات سے شہریوں کو آگاہ کیا ۔
حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی، انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی سٹوڈیو سے باہر نکلا اور رالپنڈی کا چکر لگایا، نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد راولپنڈی میں اس وقت زندگی معمول پر ہے ، بھارتی میزائل نے گزشتہ شب نور خان ایئر بیس کو نشانہ بنایا لیکن راولپنڈی میں بالکل بھی کوئی بے چینی نہیں ہے اور شہر بالکل پر امن اور اطمینان ہے ۔
I came out of the TV studio.
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 10, 2025
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنادی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نور خان ایئر بیس خان ایئر بیس پر کے بعد
پڑھیں:
مظفر آباد، موجودہ محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری
اس کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلا کے طریقہ کار کی تربیت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فرید اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفرآباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ ان لینڈ ریوینو کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی فرضی مشقوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلا کے طریقہ کار کی تربیت دی گئی۔ اس کے ساتھ ایسے حالات میں مربوط اور مناسب ردعمل دکھانے کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی سیشن اور عملی مشق کے علاؤہ شہری دفاع کے نظام انتباہ یعنی ارلی وارننگ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور علامتی سائرن بجائے گئے۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ڈائریکٹر شہری دفاع صداقت حسین میر، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی، ثوبیہ احمد شاہ، ذیشان قریشی اور انسٹرکٹر باسط مغل نے ڈرل موک ایکسرسائزز کروائیں۔
سیکرٹری ان لینڈ ریوینیو چوھدری محمد رقیب سمیت محکمہ کے افسران و اہلکاران نے سول ڈیفنس کی اس ایکسرسائز میں حصہ لیا۔سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے اس ڈرل، موک ایکسرسائز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی ایکسرسائزز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ناظم اعلی شہری دفاع کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مختلف محکمہ جات، سکولوں اور دیگر اداروں میں فرضی مشقوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔