بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم S400 تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارت کے S400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے والے JF17 تھنڈر کی اڑان بھرنے کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں بھارتی S400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF17 تھنڈر کی پرواز کے خصوصی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، بھارت کے S400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔
بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نے آدم پور میں بھارت کا S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا گیا، سکیورٹی زرائع نے بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S400 سسٹم تباہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں کے حملے میں 1.5 بلین ڈالر مالیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم نشانہ بنا۔
(جاری ہے)
سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے، آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں گے، پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اس لیے کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپریشن بنیان مرصوص ناصرف پاکستان کی عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ یہ واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایئر ڈیفنس سسٹم جے ایف 17 تھنڈر تباہ کرنے تھنڈر کی
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی