آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی۔
محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی دو ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔
ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب روپے وصول کرنا ہوگا۔