پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔
ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) جیسے حساس اداروں کا ڈیٹا بھی لیک کر دیا گیا ہے۔ لیک ہونے والے ڈیٹا میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔
مزید برآں، حملے میں بھارت بھر میں نصب 2500 سے زائد سرویئلنس کیمروں کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے، جس سے ملکی سیکیورٹی نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
سائبر ماہرین کے مطابق یہ حملہ انتہائی منظم اور مربوط نظر آتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا بلکہ بھارت کے سائبر انفراسٹرکچر کو غیر مستحکم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔
جے ایف-17 تھنڈر کے ہائپر سونک وار، بھارت کا S-400 سسٹم اور سورت گڑھ ایئرفیلڈ تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا گیا ہے
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص، ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ سمیت 10 سے زائد اہداف تباہ
پاکستان کے عوام اور مساجد کو ٹارگٹ کیے جانے والے ایئربیس نشانہ ،بھارت پر فتح ون میزائل فائر فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلی درستگی شامل ہے، اسلحہ کے کئی ڈپو بھی تباہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نے بھارت جارحیت کے جواب آپریشن بنیان مرصوص شروع کر دیا ہے۔
بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
جن میں ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر بھارت کے 10 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلی درستگی شامل ہے۔
پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملے کیے، پاکستان کے فتح میزائلوں کے حملوں کے بعد بھارت کی ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگی۔
پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔
پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کردیا گیا ہے اور براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں دیکھی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سیکیورٹی حکام نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔