پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں دونوں ممالک میں کشیدگی نہ بڑھے، امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں دونوں ممالک میں کشیدگی نہ بڑھے، امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں، مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، مارکو روبیو نےدونوں ممالک سےتنازع بڑھانے سے روکنے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اسے جواب دے دیا، ہم پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی میں کمی دونوں ممالک کے لیے کام کر رہے ہیں چاہتے ہیں نے کہا
پڑھیں:
تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پولیس کی ایک ٹیم خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی اور وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم دونوں رہنما وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد کے لیے اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس انتظامیہ نے پولیس ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا اور وارنٹ کی وصولی کی تصدیق کی۔ بعد ازاں پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔