بھارت کا میزائلوں سے دو ائیر بیسز پر حملہ، ہمارے جواب کا انتظار کرو، جنرل احمد شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت نے پاکستان پر فضا سے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے شہروں شورکوٹ ائیر بیس اور راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس، کو نشانہ بنایا ہے۔
آج نصف شب گزرنے کے بعد کینہ پرور مودی پڑوسی کی مسلسل جارحانہ حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر اطلاع آئی تھی انڈیا نے نور خان ائیر بیس، شور کوٹ ائیر بیس پر میزائلوں کے حملے کئے ہیں۔ اب پاکستان آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آئی تھی کہ انڈیا کی فوج نے آدم پور سے اپنے ہی شہر امرتسر پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔ ان مین سے ایک میزائل مس فائر ہو کر آدم پور مین ہی گر گیا اور پانچ میزائل امرت سر مین گرے جو مشرقی پنجاب میں واقع ہے اور جہاں سکھ مذہب کے پیروکاروں کا مقدس گوردوارہ دربار صاحب واقع ہے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان نے فوری طور پر ہنگامی میڈیا بریفنگ کی اور دنیا کو بتایا کہ امرتسر مین پانچ بیلسٹک میزائل اندیا نے اپنے ہی علاقہ سے خود گرائے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا یہ ایک خطرناک اور عقل سے ماورا حرکت ہے۔ پاکستان بھارت کی اقلیتوں سے ہمدردی رکھتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) شکست خوردہ نریندر مودی نے مضحکہ خیز دعوٰی کیا ہے کہ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے حملہ روکنے کا کہنا کیوں کہ وہ ہمارا حملہ نہیں جھیل پا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کھانے والے نریندر مودی نے منگل کے روز بھارتی لوک سبھا میں مضحکہ خیز خطاب کیا، جس میں انہوں نے دل بھر کر انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیز فائر کروانے کے دعوے پر نریندر مودی نے کہا کہ کسی عالمی رہنما نے بھارت کو جنگ روکنے کیلئے نہیں کہا۔ انہوں نے مزید مضحکہ خیز جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کی رات امریکی نائب صدر ایک گھنٹے تک مجھے تلاش کرتے رہے۔(جاری ہے)
جب میں نے فون کیا تو انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان بڑا حملہ کرنے والا ہے۔
میں نے جواب دیا کہ اگر یہ ان کا منصوبہ ہے، تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر پاکستان حملہ کرے گا تو ہم بڑا حملہ کر کے جواب دیں گے۔ ہم گولی کا جواب گولے سے دیں گے۔ پاکستان کو پہلگام کے بعد پتہ چل گیا تھا کہ بھارت کوئی بڑی کارروائی کرے گا۔ ان کی طرف سے نیوکلیئر کی دھمکی دی گئی۔ بھارتی فوج نے چھ اور سات مئی کو جیسا طے کیا تھا ویسی کارروائی کی اور پاکستان کچھ نہیں کر پایا۔ بھارت نے نیو نارمل سیٹ کر دیا ہے کہ آئندہ حملہ ہوا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ شکست خوردہ نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہم نے فوج کو کھلی چھوٹ دی کہ کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے، وہ خود فیصلہ کرے۔ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، ہم نے دکھا دیا کہ ایٹمی بلیک میلنگ ہمارے سامنے نہیں چلتی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون کر کے کہا، بس کریں، ہم بہت مار کھا چکے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کے جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آپریشن سندور کا کریڈٹ تو لینا چاہتے ہیں، لیکن انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ جنگ ہوتے ہوتے رک گئی۔ اور جنگ رکنے کا اعلان ہماری حکومت یا فوج نہیں کرتی بلکہ امریکہ کے صدر کرتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیراعظم کی غیر ذمہ داری کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یہ جواب نہیں دیا گیا کہ جنگ بندی کیوں ہوئی؟ اور ایسے وقت میں جنگ کیوں رکی جب دشمن کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ سچائی یہ ہے کہ مودی کے دل میں عوام کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سب پروپیگنڈہ ہے۔ عوام کے لیے کچھ نہیں۔