لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ائیر پورٹ پورٹ پر گیا ہے
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات، آئی پی ایل میچ صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا،سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کا بہانہ کرکے منسوخ کردیا گیا
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔