لاہور ایئرپورٹ کو ایک بار پھر بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔
لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔
ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک ، بھارت کشیدگی،کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیئے گئے تھے۔
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند کیا گیا۔
تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔آپریشنل اقدامات کے باعث کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔
البتہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا اور ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور میں تعلیمی ادارے بند