وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیاگیا،ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اقتصادی امورنے بھارتی ہیکر کی جانب سے ہیک کئے جانے والا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کے پی ٹی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کیا جو فوری ریکور کرلیاگیا کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچگانہ حرکت ہے،ترجمان کاکہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے،ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی،وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔
وہ آدمی جس نے ایک ہفتہ پہلے ہی رافیل طیارے کو چینی میزائل سے گرائے جانے کی پیشنگوئی کردی تھی
ترجمان کے پی ٹی کاکہنا تھا کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی،وزارت اقتصادی امور، حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنا دی گئی،کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے،بھارت کی جانب سے فیک نیوز کا اجرا کیا گیا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایکس اکاو نٹ
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ اسکرین میں دراڑیں آنے کے باعث احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تقریباً چونتیس ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر یعنی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں پیش آیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں