پاک بھارت جنگ: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچ یو اے ای منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے آج شام دبئی روانہ ہوجائیں گے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر ہی ایونٹ کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامات کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔
آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔
اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔