پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھیجے گئے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کر دیے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں تباہ کیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 6 میں سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایف سی کےافسر سمیت تین اہلکار شہید
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل ہے، جامِ شہادت نوش کر گئے۔
نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حملے میں مزید تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک نصب شدہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (IED) کے ذریعے کیا گیا، جس کا ہدف ایف سی اہلکاروں کی گاڑی تھی۔
پشاور ریلی، علی امین گنڈا پور خطاب کیے بغیر چلے گئے، کارکن مشتعل
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے، جب کہ متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کا سراغ لگایا جا سکے۔
مزید :