زمین پر گرتے بھارتی ڈرون کا بے خوفی سے نظارہ کرتے عوام کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔
پاکستان نے ایک اور ڈرون مار گرایا۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
واضح رہے کہ کل سے اب پاکستان ایئرڈیفنس سسٹم اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرون‘ 35 گرا چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مارگرائے جانیوالے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔
لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ڈرون پاکستان ڈرون ہیروپ ڈرونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون پاکستان ہیروپ ڈرون
پڑھیں:
خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟"
یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز، رقص کی ویڈیوز اور فیشن کے باعث کئی بار تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔
تاہم وہ اکثر اپنی پوسٹس اور بیانات میں تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فن اور خودمختاری کا دفاع کرتی نظر آئی ہیں۔
مہر بانو کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو کافی شہرت بھی ملی۔