پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت  نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔

ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کا تیار کردہ ہے۔

آئی اے آئی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ڈرون کو میدان جنگ پر پرواز کرنے اور آپریٹر کی دی گئی کمانڈ کے مطابق حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہیروپ خاص طور پر دشمن کے فضائی دفاع اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں یو اے وی (بغیر پائلٹ طیارہ) اور میزائل کی خصوصیات یکجا رکھی گئی ہیں۔

ڈرون مکمل طور پر اپنے طور پر بھی آپریٹ کر سکتا ہے اور اسے ہیومن ان دی لوپ موڈ میں مینوئل طور پر چلایا جاسکتا ہے، اگر کوئی ہدف اس کا نشانہ نہ بنے تو  یہ ڈرون واپس آ کرخود بیس پر اتر سکتا ہے۔

ہیروپ ڈرونز اپنے فولڈنگ ونگز کی وجہ سے ٹرک یا جہاز پر نصب کنستر سے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے پرواز کر سکتا  ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون کے مطابق رہا ہے

پڑھیں:

بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کئے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں صبح کے وقت 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا تھا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
  • ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون نست و نابود
  • پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا
  • پاکستان کیخلاف استعمال ہونیوالا اسرائیلی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 25 ہو گئی، ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلے
  • پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
  • بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟
  • بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ ناکام، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آواز، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا