پاک بھارت کشیدگی؛ آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب دیسک : پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس کے علاوہ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یومِ استحصال کشمیر: عسکری قیادت کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہان اور دیگر عسکری قیادت نے مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نیول چیف اور ایئر چیف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیری عوام کی جدوجہد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کرتی ہیں اور بھارتی تسلط کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتی ہیں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات نہ صرف کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رہے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی ہر فورم پر اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا تاکہ انہیں ان کا حق خودارادیت دلایا جا سکے