راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے 12 ہیرپ ڈرونز گرادئیے، لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ہیرپ ڈرونز مار گرادئیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ لاہور ، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ جمع کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 فرد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ میانو سندھ میں ڈرون کی سرگرمی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب کو پاکستان پر حملہ کرکے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جواباً اسے جو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس میں اس کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے، لائن آف کنٹرول پر اسے شدید جانی نقصان اور پوسٹوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد لگتا ہے کہ بھارت عقل کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے رات جو جارحیت کی ہے وہ انتہائی شدید اشتعال انگیزی ہے اور افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور افواج پاکستان انہیں ایک ایک کرکے نشانہ بنارہی اور تباہ کررہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ اقوام عالم دیکھ رہی ہیں کہ بھارت نہ صرف اس خطے اور پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم ہر قسم کے خطرات اور ہر قسم کی جارحیت سے نہ صرف نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، نمٹ رہے ہیں بلکہ جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت اس ننگی جارحیت اقدامات کی قیمت ادا کررہا ہے اور قیمت ادا کرتا رہے گا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترجمان پاک فوج انہوں نے کہا بھارت نے کہ بھارت نے کہاکہ

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا