لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دن 12 بجے تک بند رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک 31 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے بھی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 جنگی جہاز گراد یے، جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: ملالہ یوسف زئی بھی میدان میں آگئیں
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم ناحق شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ سیالکوٹ ایئرپورٹ فضائی روٹس بند لاہور ایئرپورٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ سیالکوٹ ایئرپورٹ فضائی روٹس بند لاہور ایئرپورٹ وی نیوز فضائی روٹس کے لیے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔