بھارتی جارحیت پر اسحاق ڈار نے اٹلی کے ہم منصب کو اعتماد میں لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسحاق ڈار—فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اٹلی کو اعتماد میں لیا۔
شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے ہم منصب کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے ہیں۔
یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ ای یو فارن افیئرز چیف کایا کالاس کی درخواست پر ہوا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کایا کالاس نے بھی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے، یہ ٹیلیفونک رابطہ کایا کالاس کی درخواست پر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کایا کلاس سے 2 مئی کو بھی علاقائی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی تھی، وزیرِ خارجہ نے مشکل وقت میں یورپی یونین کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اسحاق ڈار نے بھارت کے جنگی اقدام کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کایا کلاس کو بتایا ہے کہ بھارتی اقدام سے پاکستان کی خودمختاری پامال ہوئی، علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوا، بھارت کی کارروائی اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پاکستان مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر یورپی نمائندہ کایا کالاس نے شہریوں کی شہادتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ تحمل سے کام لیں اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے ترجمان دفتر
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔