اسحاق ڈار کا اٹلی کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، انتونیو تاجانی سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کے جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے تفصیلی آگاہ کیا, انہوں نے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے عمل پر بریفنگ دی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی، بھارتی بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا, کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں, بھارتی اقدامات دو جوہری طاقتوں کو ایک بڑے تنازعے کے قریب لے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ تاجانی نے پاکستان میں جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا, انہوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دونوں راہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :