بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے؟

دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین، فخر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب

دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم ای میل کے ذریعے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ میچ سے قبل بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کیلیے ایک منٹ کی خاموشی

پاکستان کے جوابی وار سے بچنے کیلئے بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جبکہ آئی پی ایل میچز کیلئے اضافی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے مورال میں مزید اضافہ کیا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ جب پاکستانی چیئرمین کی آمد ہوئی تو بھارتی ٹیم اور ان کا سپورٹنگ اسٹاف اپنا سیشن ختم کرکے ہوٹل واپس چلے گئے، جو اس مقابلے کی شدت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین نے پاکستان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ فینز کی خوشی دیدنی تھی، خاص طور پر بھارتی مداحوں نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، جو کرکٹ کے اس کھیل کو جوڑنے والی قوت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کا انتظار دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے
  • ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  • ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والی پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
  • کرکٹ ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کا حل ڈھونڈ لیاگیا
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • ICC کا PCB کے خلاف ممکنہ کارروائی کا امکان
  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش