ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا‘، اعجاز اسلم اور ریما کا بھارتی جارحیت پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر بول پڑے، شوبز ستاروں نے کہا ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے
ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔ہ بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔اعجاز اسلم نے کہا کہ جنگ جذبے سے لڑی جاتی ہے جو بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے، عام شہریوں پر بزدلانہ حملے کرنا یہ کوئی بہادری نہیں ہے، سفید جھنڈے لہرانے کا وقت نہیں، بزدل بھارتی فوج کو بہادر افواج منہ توڑ کارروائی سے جواب دےگی۔
اداکار نے کہا کہ ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا، ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارتی فوج نے کہا
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔
کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔
Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ????
“Shaheen Afridi bohot accha khel rahe, pichle 2 matcho mein bohot thorai kar rahe”
No way his fans stay pressed on Shaheen 24/7pic.twitter.com/XxwozM4Mkx
— Kh4N PCT (@Kh4N_PCT) September 18, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ ہر گیم آپ کے پرفیکٹ نہیں ہاتا اور ہر گیم آپ کے لیے ناکامی بھی نہیں ہے لیکن ان سے بھی سیکھ کر بہتری لائی جا سکتی ہے، کبھی وکٹ ملتی ہے کبھی نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کے خلاف انہوں نے 206.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے، جن میں چار شاندار چھکے شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان بمقابلہ بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی کلدیپ یادیو