پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری پاک بھارت سرحد اور ایل او سی کے قریبی علاقوں میں سفر نہ کریں، اگر ممکن ہو تو امریکی شہری تنازع کے علاقوں سے نکل جائیں یا محفوظ مقام پر قیام کریں۔ سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان میں فوجی حملوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکی شہری پاک بھارت سرحد اور ایل او سی کے قریبی علاقوں میں سفر نہ کریں، اگر ممکن ہو تو امریکی شہری تنازع کے علاقوں سے نکل جائیں یا محفوظ مقام پر قیام کریں۔ سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سفارتخانے کا امریکی شہری
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی