وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک  جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی شہریوں نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کے باعث پاکستان بین الاقوامی سطح پر زیادہ مضبوط مؤقف کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ مودی کی غلطیوں نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کی کوئی حکمتِ عملی نہ کر سکی۔ انہوں نے عاصم منیر کو پاکستان کے سابق تمام آرمی چیفس سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔

صارف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی ’شاطر سفارت کاری‘ نہیں، بلکہ کھلی حماقت ہے جو بھارت کو عالمی سطح پر کمزور اور ہمارے حریفوں کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے۔

Modi’s blunders have done what no Pakistani strategy could, made Asim Munir more powerful than any Pak army chief before him.

????‍♀️

This isn’t “masterstroke diplomacy,” it’s sheer stupidity that keeps weakening India abroad while empowering our rivals. pic.twitter.com/QesS7pt1PN

— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) September 25, 2025

اشوک سوائن لکھتے ہیں کہ نہ صرف پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف بلکہ آرمی چیف عاصم منیر کو بھی واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ریڈ کارپٹ استقبال اور شاندار خیرمقدم دیا گیا۔ مودی کی بیوقوفی نے عاصم منیر کو پاکستان کے تمام سابق آرمی چیفس سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔

Not only Pakistani PM Sharif but also Pakistani army chief Munir are given red carpet reception and spectacular welcome to Washington DC before their meeting President Trump. Modi’s stupidity has made Munir more powerful than any Pakistani army chief! pic.twitter.com/fJuaBA75XX

— Ashok Swain (@ashoswai) September 25, 2025

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں 90 منٹ طویل بند کمرہ ملاقات کی، جس کی تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد دونوں پاکستانی رہنماؤں کو ’بہت زبردست شخصیات‘ قرار دیا۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، جو بھارت کے بارے میں سخت مؤقف رکھتے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ اسی تناظر میں صدر ٹرمپ نے ان سے بھی دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد امریکا نے ترکی پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا اور ترکی کو ایف-35 پروگرام میں دوبارہ شامل کر لیا گیا۔ ملاقات میں دفاع، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

یہ تمام سفارتی پیش رفت بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہیں اور جیوپولیٹیکل منظرنامے میں کئی اہم تبدیلیاں بھارت کے مفادات کے خلاف جا رہی ہیں۔

Trump had a closed door meeting for 90 minutes with Pakistan’s Prime Minister and army chief. No details of meeting is available. He praised both as very great guys.

Turkey under Erdogan is very hateful of India. Erdogan again raised Kashmir issue in UN. Trump had a 2 hour…

— D.Muthukrishnan (@dmuthuk) September 26, 2025

واضح رہے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’عظیم رہنما‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف ملاقات شہباز شریف مودی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف ملاقات شہباز شریف عاصم منیر کو شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے آرمی چیف

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری