امریکا کا فلسطین کے سفارتی امور اسرائیل میں قائم سفارتخانے میں ضم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کیا ہے کہ فلسطین کے امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں قائم اپنے سفارت خانے کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فلسطین کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ضم کرلیا جائے گا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ فلسطینی امور کا امریکی دفتر اب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہوکیبی کو رپورٹ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں فلسطین سے تعلقات کے لیے قائم دفتر کے دیگر امور اسرائیل میں قائم سفارت خانے میں ضم کردیے جائیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔
بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔