بھارت نے بلا اشتعال اور صریح جنگی کارروائی کی، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انڈیا کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے درمیان تعلقات کے ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈین حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین فضائیہ نے بلا اشتعال اور صریح جنگی کارروائی کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا نے فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور مریدکے، بہاولپور میں بین الاقوامی سرحد پار اور کوٹلی اور مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول کے پار شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انڈیا کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے درمیان تعلقات کے ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائی کی
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھا گیا کہ بھارت کا ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظرانداز کرنا خطے کے امن کو کمزور کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی شفاف، غیر جانبدار اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا جو دراصل ایک فالس فلیگ آپریشن کا غیر علانیہ اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی۔