data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 12 سال بعد مجموعی طور پر جب کہ 17 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ مداحوں کو خوش کردیا۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے مایوس کن رہا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن محض 36 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیمی اوورٹن نے 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک 34 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ 25، جیکب بیتھل 18، سیم کرن 17 اور جیمی اسمتھ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ دیگر کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔

نیوزی لینڈ کے بولرز نے کھیل میں انگلینڈ کی بیٹنگ تباہ کر دی۔ بلیئر ٹکنر نے 4 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی جب کہ نیتھن اسمتھ نے 2 اور جیکب ڈفی، ذاکری فوکس، مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں نقصان ضرور ہوا جب اوپنر ول ینگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مگر اس کے بعد رچن رویندرا (54) اور ڈیرل مچل (56 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔

کپتان مچل سینٹنر نے بھی برق رفتار 34 رنز بنا کر فتح پر مہر ثبت کی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 33.

1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ فتح نیوزی لینڈ کے لیے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے آخری بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 2013 میں جیتی تھی جب کہ ہوم گراؤنڈ پر 2008 کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ انگلینڈ کے لینڈ کے

پڑھیں:

لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز لینڈ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-7

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کی آئینی پٹیشن کی سماعت پیر کو ایک سال کے وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پرمشتمل ڈبل بییچ نے کی اس موقع پر پٹیشنر محمود حامد کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2024 ء کو جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کی زمین کے سروے کے لیے کے ایم سی، ریونیو بورڈ کے افسران کی ایک کمیٹی چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام تقویض کیا گیا تھا کہ وہ لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کا مکمل سروے کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرے لیکن وہ رپورٹ عدالت میں ایک سال گزر جانے کے باوجود پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے سرکاری وکلا سے اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا جس پر وکلا نے کہا کہ رپورٹ تیاری کے مرحلے میں ہے ہم 10 روز میں یہ رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے جس پر پٹیشنر نسرین ابو نثر نے سوال اٹھایا کہ سرکاری وکلا کے ایم سی ریونیو بورڈ اور چیف سیکرٹری ایک سال میں رپورٹ پیش نہ کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، عدالت نے وکلا کو تنبیہ کرتے ہوئے 19 نومبر 2025ء تک عدالت میں کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا سماعت کے موقع پر لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کر رہی تھی کہ 26 ویں ائینی ترمیم کے بعد ایک سال تک ہمارے کیس کی جو سماعت رکی ہوئی تھی وہ اب دوبارہ شروع ہو گئی ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کے چیئرمین محمود حامد نے کہا کہ کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کے الاٹیز 33 سال سے الاٹمنٹ کے منتظر ہیں اور سرکاری محکمے اس میں مسلسل تاخیر کر رہے ہیں عدالت عالیہ سے ہمیں انصاف ملنے کی امید ہے اور جسٹس صلاح الدین پنہور کا سروے کا حکم ایک اہم پیش رفت ہے مگر اس 26 ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں ایک سال کی تاخیر کی گئی ہے لیکن اب ہمیں امید ہے کہ ہمارے کیس کی سماعت تیز رفتاری سے ہوگی اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی آباد کاری کے لیے فیصلہ جلد صادر ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کی 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فتح
  • جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے
  • ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی
  • لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز لینڈ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم
  • ایشین یوتھ گیمزوالی بال مقابلے میںپاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا
  • نیوزی لینڈ میں 13 سالہ لڑکا 100 مقناطیس نگلنے کے بعد آنتوں سے محروم
  • تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم