ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ اے ایف پی
وزارت اطلاعات ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بھارتی جارحیت سے متاثرہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو اُن جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے جہاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا۔
30 کے قریب غیر ملکی اور ملکی میڈیا کے 50 سے زائد ارکان کو متاثرہ جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا دورہ
پڑھیں:
پاکستان سے روایتی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی جیت گیا،بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف
بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔
ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔
ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن بھارت ابھی تک اس حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔
پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک بڑی ناکامی ہے جس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Post Views: 1