ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب  میں بھارت نے بالآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

 بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

 وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

 خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔

  سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

 بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دندان شکست جواب کے بعد بھارت نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی

ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے اومان کو 21 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اومان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا

جواب میں اومان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی۔ اوپنر عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حماد مرزا نے 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے، تاہم دونوں بیٹسمینوں کی محنت ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سنجو سیمسن کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ اومان کے عامر کلیم ایوارڈز میں سب سے نمایاں کھلاڑی (MVP) رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابوظہبی اومان ایشیا کپ بھارت

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کے عزم و ہمت کی لازوال داستان
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا، بھارتی اینکر کا اعتراف
  • عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
  • ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی
  • ICC کا PCB کے خلاف ممکنہ کارروائی کا امکان
  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن: اسلام آباد جگمگا اٹھا، سعودی ٹاورز بھی سبز و سفید پرچموں سے مزین