متھیرا کا راکھی ساونت پر شدید غصہ، ’منحوس عورت‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ متھیرا نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے راکھی ساونت کا اپنے پروگرام میں انٹرویو کیا تھا، جو ان کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ ’’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں میں تھیں، اسی دوران انہوں نے مجھے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بدتمیزی کی انتہا کردی۔ وہ بستر پر لیٹ کر بات کر رہی تھیں اور بار بار لائن کاٹ رہی تھیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ راکھی کیمرے کے سامنے اور پیچھے بالکل مختلف شخصیت رکھتی ہیں، اور دورانِ انٹرویو ان کا رویہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ تھا۔ متھیرا نے مزید کہا کہ ’’راکھی کو انٹرویو کے لیے معاوضہ دیا گیا تھا لیکن وہ جان بوجھ کر ہمیں تنگ کر رہی تھیں۔ ہم صرف اس لیے برداشت کر رہے تھے کہ اگر راکھی کال کاٹ دیتی تو ہمارے پیسے ضائع ہو جاتے۔‘‘ انہوں نے راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں، بلکہ وہ بدتمیزی کو پیسوں میں بدلنا جانتی ہیں۔‘‘متھیرا کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی راکھی ساونت کے رویے پر تنقید کی جبکہ بعض صارفین نے متھیرا کے صاف گوئی والے انداز کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت متھیرا نے انہوں نے
پڑھیں:
عمران ریاض خان سے ’ایکسکلیوسیو‘ انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں