راکھی دودھ کی دُھلی نہیں: متھیرا بھارتی اداکارہ پر سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران متھیرا نے اپنے ایک پروگرام کے دوران راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے، دوران انٹرویو راکھی مجھے بات بھی نہیں کرنے دے رہی تھی، لائن کاٹ رہی تھی، محسوس ہورہا تھا کہ جیسے راکھی بدتمیزی کو کیش کررہی ہو‘ ۔متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹرویو کے دوران بہت ایشوز کررہی تھی، راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’دوران شو گفتگو کا راکھی کو معاوضہ دیا گیا تھا اور کچھ آرٹسٹ ایسے ہوتے ہیں جو معاوضہ لیکر تنگ کرتے ہیں اور راکھی ہمیں جان بوجھ کر تنگ کررہی تھی، ہم اسے صرف اس لیے برداشت کررہے تھے کیوں کہ اگر راکھی کال کٹ کرکے چلے جاتی تو ہمارے پیسے پھنس جاتے‘۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔