سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے ضلع چلتن پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشتگرد مارے گئے۔

دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشتگرد کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے ویژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر چلتن فتنہ الہند.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر چلتن فتنہ الہند سیکیورٹی فورسز کے دوران

پڑھیں:

امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی PROVIDENCE, RHODE ISLAND - DECEMBER 13: Police officers remain on the scene of a shooting that killed two and wounded at least eight at Brown University on December 13, 2025 in Providence, Rhode Island. Students remain locked in their dorms as police search for the suspect. (Photo by Libby O'Neill/Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب امتحانات کے دوران ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور فزکس کی سات منزلہ عمارت بارس اینڈ ہولی میں اس وقت ہوئی جب طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔

ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ خوف کے عالم میں دو گھنٹے تک میز کے نیچے چھپا رہا جب تک پولیس نے عمارت کو کلیئر نہیں کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک
  • امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی
  • براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران فائرنگ، 2 ہلاک 8 زخمی، کیمپس لاک ڈاؤن
  • خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیوکا اعلان
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
  • بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
  • میانمار کے اسپتال پر حکومتی فورسز کی بمباری؛ 30 افراد ہلاک