ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، خونی قاتل قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل" قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے"۔
ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:"مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔"
اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟"
ٹرمپ کے اس جملے پر کانفرنس ہال میں موجود سفارت کاروں میں سناٹا چھا گیا، جبکہ بھارتی وفد نے شدید ناگواری کا اظہار کیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے اس بیان سے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں نئی دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدوں اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا نے ٹرمپ کے بیان کو "غیر معمولی سفارتی حملہ" قرار دیا ہے، جس سے مودی کی عالمی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس
ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبک اس سے قبل ترکیہ میں 2023 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔