وزیراعلیٰ سے بصارت سے محروم سی ایس ایس کامیاب امیدوار ارل حسین کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27 سالہ بصارت سے محروم سی ایس ایس کامیاب امیدوار ارل حسین سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ارل حسین نے سی ایس ایس کا امتحان 2024ء کے بیچ میں کامیابی سے پاس کیا اور انہیں ان کی پہلی ترجیح فارن سروس کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارل حسین کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم اور محنت کے سامنے کوئی جسمانی کمی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوان افسر کو گلے لگاتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارل حسین نے اپنی تعلیمی جدوجہد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم خصوصی بچوں کے اسکول سے حاصل کی، بعد ازاں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول اور جامعہ کراچی سے تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی کہ بس سروس میں ڈیجیٹل یا آواز سے معاون نظام متعارف کرایا جائے تاکہ بصارت سے محروم افراد آنے والی بسوں کو آسانی سے پہچان سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔