WE News:
2025-12-09@13:04:07 GMT

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے آج شام سرینا چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔

فائر لگنے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایس پی آئی 9 انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے اندر ہی فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

It’s really hard to explain depression to someone who hasn’t felt it .

In Islamabad, SP Adeel Akbar reportedly took his own life. He was serving as SP Industrial in Islamabad and had also worked as an SP in Quetta before. pic.twitter.com/QHRfkNHTjr

— Waseem Khan (@Waseem_Khan1998) October 23, 2025

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، وی نیوز نے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے شدید بیمار تھے اور چھٹی کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔

مگر یہ درخواست منظور نہیں کی گئی، علاوہ ازیں، اسلام آباد پولیس کے بعض اعلیٰ افسران کے رویے سے بھی وہ ناخوش تھے۔

مزید پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

ایس پی عدیل اکبر کے قریبی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا تھے اور3 دن سے طبیعت کی خرابی کے باعث چھٹی لینا چاہتے تھے، تاہم اجازت نہ ملنے پر وہ شدید بخار کے باوجود ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، وہ اعلیٰ حکام کے رویے اور رات گئے تک جاری رہنے والی میٹنگز سے بھی نالاں تھے، جو کبھی رات 12 بجے اور کبھی 2 بجے تک جری رہتی تھی۔

عدیل اکبر نے سی ایس ایس 43 ویں کامن میں امتحان پاس کر کے آفس مینجمنٹ گروپ کا انتخاب کیا، لیکن پولیس سروس کا شوق انہیں دوبارہ امتحان دینے پر لے آیا، انہوں نے 46 ویں کامن میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی

اپنے کیریئر کے دوران وہ ایس پی کوئٹہ، ایس پی زیارت اور ایس پی ژوب کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ رواں سال اگست سے وہ اسلام آباد میں بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا تعینات تھے۔

ان کی پروموشن 2 سال قبل ہونا تھی، مگر ان کے خلاف ایک محکمانہ انکوائری 2 سال تک زیرِ التوا رہی، بعد ازاں انکوائری میں وہ بے قصور قرار پائے۔

عدیل اکبر نے امریکا میں ماسٹرز کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواست دے رکھی تھی اور آج ہی ان کی اسکالرشپ کی منظوری کا خط بھی موصول ہوا تھا۔ عدیل اکبر کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، وہ شادی شدہ تھے اور ان کی 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آفس مینجمنٹ گروپ آئی 9 اسلام آباد پولیس امریکا انڈسٹریل ایریا ایس پی عدیل اکبر کانسٹی ٹیوشن ایونیو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آفس مینجمنٹ گروپ اسلام ا باد پولیس امریکا انڈسٹریل ایریا ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کے انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کے مطابق ایس پی

پڑھیں:

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر جمع ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او ہوں گے۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم
  • الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
  • ہر سال ثقافتی دن ہوتا ہے، ایف آئی آر کاٹنے والا جاہل ہے، شاہراہ فیصل جلاؤ گھیراؤ کیس میں جج کے ریمارکس
  • اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
  • اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
  • ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا
  • تھرپارکر: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر اور دیور پر مقدمہ
  • لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب
  • بائنانس کی سینیئر قیادت کا دورہ پاکستان، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطوں کا عزم دہرایا