WE News:
2025-10-24@17:01:55 GMT

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں : طلال چوہدری

نماز جنازہ کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو سرکاری اعزاز میں آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔#WeRIslamabadPolice #ICTP… pic.

twitter.com/LjxxlX9I2h

— Islamabad Police (@ICT_Police) October 23, 2025

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

آئی جی اسلام آباد کے مطابق واقعہ گاڑی کے اندر پیش آیا، سیف سٹی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جس میں گاڑی کے باہر کوئی مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔ واقعے کے وقت افسر کے گن مین بھی گاڑی میں موجود تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکم پر 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی سیکیورٹی شامل ہیں۔ ٹیم موبائل فون، دیگر شواہد اور جائے وقوعہ سے حاصل مواد کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدیل اکبر کے اہلِخانہ سے رابطہ کیا گیا ہے، ان کے بھائی اور دیگر عزیزوں کو تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟

وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، حقائق کی تصدیق کے بعد ہی حتمی موقف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے ذاتی دکھ کی حیثیت رکھتا ہے، ہم اپنے ساتھی کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس ایس پی عدیل اکبر خود کشی طلال چوہدری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد اسلام ا باد پولیس ایس پی عدیل اکبر طلال چوہدری ایس پی عدیل اکبر کی طلال چوہدری اسلام ا باد ئی جی اسلام اسلام آباد کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی

اسلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا  گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک فون سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری  ہیں جب کہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع نے کہا کہ ایس پی کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا، اسپتال ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹمارٹم کرانے کے حوالے سے آئی جی علی ناصر رضوی خود پمز اسپتال میں موجود رہے، آئی جی اسلام آباد پولیس نے متوفی ایس پی عدیل اکبر کے ڈاکٹروں سے خود تمام تفصیلات نوٹ کیں۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے، ایس پی عدیل اکبر 46 کامن کے افسر تھے، مرحوم کا تعلق کامونکی سے ہے۔

ایس پی عدیل اکبر کو آخری کال کس نے کی اور کیا بات کی؟  ذرائع  نے کہا کہ اعلی سطح کے تحقیقات کاروں کی تحقیقات آخری کال وائس ریکارڈنگ پر رک گئی۔

ٹھیک ٹھاک ڈیوٹی کرتے اچانک فوری وجہ کیا بنی؟ ذرائع نے کہا کہ آخری کال وائس ریکارڈنگ  یا وقوعہ کے روز کی تمام کالز سے واضح ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پولیس افسر کی پرُاسرار موت: خودکشی یا حادثہ؟
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘
  • ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خود کشی، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا بیان
  • اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خودکشی کر لی
  • اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
  • حضرت علامہ نذیر حسین مرحوم کی نماز جنازہ ادا، لاہور میں سپرد خاک