پاک فوج ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر احتساب کا عمل نہیں رکے گا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔
طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں:بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی آئی ایس پی آر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ایس پی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے سید عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ
انٹونیو گوترش سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگبندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" كے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ انٹونیو گوترش کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے یمن کی صورت حال کا ذکر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے صیہونی رژیم کی یمن کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں یقین دلایا کہ ایران، یمن میں استحکام کو یقینی بنانے اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ دوسری جانب انٹونیو گوترش نے قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یمن اور خطے میں سلامتی و استحکام کے قیام کے لئے سفارتی مشاورتوں کے تسلسل کا مطالبہ کیا۔