سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ ہیں، ابھی تک عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ وہ پیش نہیں کر سکے، اصل میں ان کو کسی اور مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ ’وزیراعلیٰ بدل بدل کر تھک جاؤ گے لیکن دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔‘
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں دیں، لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے یہ گاڑیاں واپس کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیرسنجیدہ نظر آتے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے سے پولیس کا جو نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔
طلال چوہدری نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیاں واپس کرنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ آپ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ سیاست کرتے ہوئے آلات واپس کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعظم کی ہدایت پر دی گئی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے، سیاسی قوتوں کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہاکہ افغانستان نے جب پاکستان پر حملہ کیا اسی وقت تحریک لبیک پاکستان کے لوگ بھی ملک میں گولیاں چلا رہے تھے، ملک اب فتنہ فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے 100 اکاؤنٹس پبلک کرنے جا رہے ہیں جن میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، مذہبی جماعت پر پابندی کے لیے پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟
انہوں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے بچے شہید کروا کر خود یہ بھاگ گئے۔ افسوس کہ مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر ملک میں فساد پھیلایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسداد دہشتگردی آپریشن خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلال چوہدری وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی ا پریشن خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی طلال چوہدری وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز دہشتگردی کے خلاف انہوں نے کہاکہ سہیل ا فریدی طلال چوہدری کرتے ہوئے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔