کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا امیر مقام، سردار یوسف، عطا تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللّٰہ، ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردارمشتاق شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے سلسلے میں آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج کریں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج ہوگا، جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔
پروگرام کے تحت وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے اجرا سے ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وفاقی وزرا، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم پروگرام کے اجرا کے موقع پر ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔
حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔ نئے پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات پیدا ہوں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔