پی سی ڈی ایم اے وفد کی صدر کے سی سی آئی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی چیمبر تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے نومنتخب صدر محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا اور نائب صدر محمد عارف لاکھانی کو مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدتِ صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر کے سی سی آئی نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس ضمن میں پی سی ڈی ایم اے کراچی چیمبر کو اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کرے تاکہ متعلقہ حکام تک آواز کو پہنچایا جاسکے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی چیمبر اور پی سی ڈی ایم اے کو باہمی رابطے اور اشتراک سے کام کرنا چاہیے تاکہ مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر ممبران چیمبر کے بھی ممبر ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈی نیشن سے چلنا ہوگا۔سلیم ولی محمد نے ای ایف ایس کو تجارتی شعبے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم درآمد کنندگان، تاجروں اور کیمیکلز و ڈائز سپلائرز کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ ہم اس معاملے کو سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اٹھا چکے ہیں اور میڈیا میں بھی اجاگرکر چکے ہیں مگر تاحال کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ ہم چاہتے ہیں کہ کے سی سی آئی بھی اس معاملے میں ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور حکومت سے مطالبہ کرے کہ چیپٹر 26 تا 32 کی تمام مصنوعات پر سیلز ٹیکس، ڈیوٹیز اور انکم ٹیکس لاگو کیا جائے تاکہ منصفانہ مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو متعدد تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ موجودہ نظام میں ایک عام تاجر کے لیے مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا۔وفد نے ای انوائسنگ اور عالمی مارکیٹوں میں بدلتی صورتحال مطابق کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ میں عدم تبدیلی جیسے اہم مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن کی وجہ سے درآمد کنندگان کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر وفد کے رکن یاسین لالا نے جوڑیا بازار میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے بتایاکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں لہٰذا بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی ڈی ایم اے کے سی سی ا ئی کراچی چیمبر کے لیے
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-19