data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں معاہدے کی منظوری دے گا اور پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.

2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا اور اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی و ٹیرف معاہدہ ایک سے دو ہفتوں میں متوقع جبکہ حکومت نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق فیصلے کے قریب ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب ا ئی ایم ایف نے کہا

پڑھیں:

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور کر لی گئی، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی، اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتی بل 2025 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، یہ بل صدر مملکت کی جانب سے بحث کے لیے واپس بھیجا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔
سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کی، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث سپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔
قبل ازیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت شروع ہوا جس میں اعظم نذیر تارڑ نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کے حق میں 160 ووٹ جبکہ مخالفت میں 79 ووٹ پڑے ہیں۔
پارلیمنٹ کے چوتھے مشترکہ اجلاس میں آج کئی اہم قوانین کی منظوری بھی متوقع ہے۔
اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہو سکتی، جے یو آئی کو بھی اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے، اس کے باوجود کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے اس کی شق 35 کو حذف کر دیا جائے، اس پہ بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ یہ ایکٹ غیر ممسلموں کے لیے ہے، آئین پاکستان کے مطابق قادیانی غیر مسلم ہیں، یہ ہمارے خمیر میں نہیں کہ کسی بھی صورت ایسی قانون سازی ہو جس سے قادیانی فتنے کو ہوا ملے، اقلیتی برادری بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنے ہم ہیں، ہم نے اپنے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے، یہ بل 12 سال سے زیر التوا ہے منظور کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ اقلیتوں کے حقوق کا نہیں، اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہم سب کی سوچ ایک جیسی ہے، آپ اس طرح کا قانون کیوں لاتے ہیں جس سے کل کوئی غلط فائدہ اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مختلف معاملہ ہے، قانون کے اوپر قانون کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ وفاقی وزیر کو قادیانیوں کی چالاکیوں کا پتہ نہیں، ایسی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے جس سے ان کو راستہ ملے۔

سینیٹر ایمل ولی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے، ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی

بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، یہ پارلیمان متحمل نہیں ہوسکتا کہ اسلام کے خلاف قانون سازی ہو، قادیانیوں کا مسئلہ بہت حساس ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ آج اس ایجنڈے میں آپ نے 7قوانین کو منظور کرنا ہے، چاہتے ہیں ایسی قانون سازی ہو کہ جیسے ہماری پروٹیکشن ہوتی ہے ایسی اقلیت کی ہو، آئین میں لفظ مینارٹی نہیں ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوتی ہے، آج ہم یہاں کچھ لوگوں کو حقوق دینے کیلئے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جمہوریت، قانون اورفیصلہ سازی میں اپوزیشن لیڈر کا نہ ہونا کوئی اچھی بات نہیں، آپ کو اپوزیشن کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ آپ اچانک آئیں اور بل دے دیں، تمام قانون سازی عجلت، جلدبازی میں ہوتی ہے، جس چیز میں ابہام ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔

عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جس بل پر آج ہم بات کررہے ہیں یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قراردیا، اپوزیشن کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کوئی بیان نہیں آتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے دروازے نہ کھولیں کہ حرمت رسول پر کوئی سوال اٹھے، محمدؐ اورآل محمد کی ناموس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اورنہ ہونے دیں گے، مولانا صاحب کی بات کی حمایت کرتا ہوں، یہ کہہ کر وہ ایوان سے باہر چلے گئے۔

پیر نور الحق قادری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہمارا اقلیتوں کے ساتھ کوئی مسلہ نہیں، قادیانیت اسلام کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں جس کو عوام برداشت نہیں کر سکتے، ہمارا وہی مؤقف ہے جو مولانا فضل الرحمان کا ہے۔

ایجنڈا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے کے مطابق آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔

اجلاس میں حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 منظور کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 منظور کیا جائے گا، اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 منظور کیا جائے گا، گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 منظور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرفانی چھٹیوں میں سنکیانگ: برفانی جشن اور استحکام و خوشحالی کی حقیقی تصویر سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی زیرصدارت گیارہواں این ایف سی اجلاس جاری
  • گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع
  • قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ
  • تہران: وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کچھی کوایرانی ہم منصب سووینئر پیش کررہے ہیں
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب معاشی نمو پذیری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن ہوجائیگا ‘یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں‘وفاقی وزیر قانون
  • جیل کی ملاقات اداروں کیخلاف سازشوں کیلیے نہیں ہوتی، عطا تارڑ
  • واقعے کی ذمے داری قابض میئر پر عاید ہوتی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری