data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والی مشہور سبزی لوکی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئی ہے، جس کے باعث عوام کی دسترخوان سے یہ سبزی تیزی سے غائب ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شہر کے مختلف بازاروں میں لوکی کی فی کلو قیمت 180 سے 220 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ چند ہفتے قبل یہی سبزی 80 سے 100 روپے فی کلو تک دستیاب تھی۔

 سبزی فروشوں کے مطابق حالیہ دنوں میں بارشوں اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تھوک منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اندرونِ سندھ سے سبزیوں کی ترسیل کم ہونے کے باعث نہ صرف لوکی بلکہ دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں،  فی ٹرک کرایہ بڑھنے اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے عام صارف براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔

گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ لوکی غریب طبقے کے لیے ایک عام اور صحت بخش غذا سمجھی جاتی تھی، مگر اب وہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے،  شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

غذائیت کے ماہرین کے مطابق لوکی میں وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے،  گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والی سبزی لوکی نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ طبّی ماہرین کے مطابق دل، جگر اور معدے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

غذائیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لوکی میں وٹامن سی، پوٹاشیم، فائبر اور قدرتی منرلز پائے جاتے ہیں، جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے، بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ لوکی کا جوس گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک اور تازگی فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق لوکی دل کے مریضوں کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے والوں کے لیے بھی بہترین غذا ہے کیونکہ یہ کم کیلوریز کے باوجود بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوکی صرف سبزی کے طور پر نہیں بلکہ میٹھے پکوان میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ خاص طور پر لوکی کا حلوہ برصغیر بھر میں بےحد مقبول ہے، جو دودھ، گھی اور خشک میوہ جات کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور ذائقے کے ساتھ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں دن کے وقت گرمی اور راتیں خنک رہنے کی توقع

کراچی:

شہر قائد میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
  • کراچی میں دن کے وقت گرمی اور راتیں خنک رہنے کی توقع
  • بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
  • ڈائنا مائٹ اور نوبل انعام کی جنم کہانی
  • کراچی میں موسم کے رنگ؛ صبح میں خنکی، دوپہر میں گرمی کی شدت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکہ میں فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر
  • کہکشاں کے مرکز سے پراسرار روشنی کے اخراج نے ماہرینِ فلکیات کو حیران کردیا
  • ’’اگر نوبل انعام بازار میں دستیاب ہوتا‘‘