آئی ایم ایف پاکستان کے مفاد کیخلاف کو ئی شرظ عائد نہیں کرسکتا : وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد،واشنگٹن (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں معاہدے کی منظوری دے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریکو ڈک منصوبے پر مالیاتی بندش کے قریب ہے اور ایگزم بینک کی شرکت کی منتظر ہے۔ امید ہے ایگزم بینک جلد ہی فنانسنگ کنسورشیم میں شامل ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کا واشنگٹن کا دورہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت اورآخری دن اہم ملاقاتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے ابوظہبی کمرشل بینک کے سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے پانڈا بانڈ کے اجراء اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ترکیہ کے وزیر خزانہ و مالیات محمد شیمشک سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے دوطرفہ مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بار بار ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کی۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات میں سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایف سی کے پاکستان کو علاقائی مرکز کے طور پر اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ سینیٹر اورنگزیب نے 15ویں وی 20 وزارتی مکالمے میں بھی شرکت کی جس کا عنوان ’’دارالحکومت کی لاگت، قرضہ اور ترقی کے راستے‘‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان میں بار بار آنے والے سیلابوں کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا اور حکومت کے اپنے وسائل سے امدادی اور بحالی کے آپریشنز کی فنڈنگ کے عزم سے آگاہ کیا۔ پاکستانی میڈیا کے ساتھ بھی بات چیت کی، جہاں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں، شراکت دار ممالک اور نجی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی ہفتہ بھر کی بات چیت اور مصروفیات پر جامع بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب اورنگزیب نے ئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے مثبت پیغام ملے گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر، محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کو مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے پہلے جائزے سے متعلق بھی بات کی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں مثبت رجحانات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات دئیے۔