شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی وزیرِاعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارکان پارلیمنٹ خیبر پختونخوا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی پاورڈویژن کو پالیسی سفارشات دینے کی ہدایت
---فائل فوٹووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی پر مبنی سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعت اور زراعت کے لیے پاور ڈویژن کے اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس میں کہا کہ تمام ادارے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ زراعت اور صنعت کو ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار بڑھا کر کیا جا سکتا ہے۔