Jang News:
2025-12-07@00:37:56 GMT
سہیل آفریدی کی آٹا، گندم کی ترسیل کیلئے پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ خوراک کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخیرے اور نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں موجود تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ’ڈمی‘ کا وی ٹو میں انتہائی دلچسپ انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انٹرویو سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی ٹو وی نیوز