data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی روشنی میں سماجی تحفظ کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے۔ سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت جلد ہی صوبے بھر کے مستحقین افراد کا ڈیٹا نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ لنک کرکے مستحقین کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم، صحت سمیت خواتین کو دوران زچگی ہر قسم کی سہولیات فراہم کرسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے دفتر میں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹینٹ محمد عثمان چاچڑ اور بلال لاشاری سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے سی ای او سمیع اللہ شیخ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ سماجی تحفظ سندھ ایک ایسی پالیسی مرتب کرنا چاہتی ہے، جس کے تحت ہمارے پاس مستحق افراد کے لئے ایک وڑن اور ڈیٹا موجود ہو جو نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو اور اس ڈیٹا کے تحت ہم سندھ حکومت کے ماتحت تمام محکموں جس میں صحت، تعلیم، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر سب کو استعمال کرکے مستحق افراد بالخصوص خواتین کو سماجی تحفظ فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ایسی اسٹیڈی کی جائے کہ اس ڈیٹا میں کہی بھی یہ ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع ہو اور ہم مستحقین کو نقد ادائیگی، ان کی ویکسینیشن، دوران زچگی خواتین کی فوری مالی مدد، روزگار، صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں کام کیا جارہا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پورے صوبے ہے ایک ایک اضلاع میں موجود مستحقین تک وسیع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی روشنی میں سندھ حکومت سماجی تحفظ کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ایسا ڈیٹا جلد سے جلد مرتب کیا جائے تاکہ مستحقین کی فوری مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹینٹ محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسٹیڈی کا کام شروع کردیا جائے گا اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس سال کے آخر تک اسٹیڈی کو مکمل کرکے ڈیٹا کو نادرا اور بی آئی ایس پی سے منسلک کردیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سماجی تحفظ اتھارٹی کے سندھ حکومت نے کہا کہ کے تحت

پڑھیں:

حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ  ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔

پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • نادرا کی نئی بھرتیاں، انٹرمیڈیٹ پاس افراد کے لیے سنہری موقع
  • سندھ حکومت کا مزید اضلاع میں پیپلز بس سروس شروع کرنیکا اعلان
  • نوکریوں کا بڑا اعلان! نادرا میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز کی بھرتی، واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع
  • چائے والے ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال، عدالت نے شہری حقوق کا تحفظ کر دیا
  • نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں، دفاتر کیلئے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے
  • نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بڑی تعداد میں آسامیاں، تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ