بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں قواعد و نقشے نہ دیے گئے تو معاملہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا، پنجاب حکومت کی حلقہ بندی رولز کی منظوری کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت منظور کرلی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا، خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔
مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلہ
مزید :