تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔
چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان کے اجرا کی درخواست نہیں دی ۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس ملا تو ہم خود پریشان ہو گئے ۔ درخواست پر ہمارے دستخط نہیں۔
تحفظ آئین پاکستان کے نائب چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ہمارے لئے حیران کن ہے۔ الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے بتایا پاکستان امن تحریک کے لیٹر پیڈ پر درخواست آئی تھی۔
ممبر پنجاب نے کہا اس درخواست کا فرانزک کروایا جائے، درخواست پر دستخط اصل ثابت ہوئے تو کرمنل کارروائی ہو سکتی ہے ، چئیرمن امن تحریک نے کہا ہم معذرت کرتے ہوئے اس کیس کو بند کرنےکی استدعا کرتے ہیں ۔
سماعت کےبعد مصطفی نواز کھوکھر نےمیڈیا سے گفتگو کہا کہ اس درخواست سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ لگتا ہے ملک میں اس وقت آئین اور قانون موجود نہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر شمشان گھاٹ سے متعلق کیس؛ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، پشاور ہائیکورٹ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم خامنہ ای نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان
پڑھیں:
افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ناقابلِ قبول ہیں، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے کسی صورت قبول نہیں۔
مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک ہے، لیکن اگر وہ بھارت کی پراکسی بننے کی کوشش کرے گا تو پاکستان چپ نہیں بیٹھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ دہشتگرد عناصر کو روکے، ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے، کیونکہ خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیےپختہ ارادہ کرچکا ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیرول پر رہائی کی دعائیں کرنے والا ہی آج خطے میں کشیدگی کی وجوہات بن رہا ہے،سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوگا۔
زرعی شعبے پر بات کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اور اگر تسلسل اور استحکام قائم رہا تو پاکستان ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔