گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر دستخط کر دیئے‘ بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور(نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کر دیئے جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی۔ گورنر کے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمشن کو ارسال کرے گی۔ ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔ لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق گورنر پنجاب سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ارشد بیگ نے ملاقات کی۔ سپیشل سیکرٹری نے گورنر کو پانچ سالہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر مکمل اعتماد میں لیا اور بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کا دورانیہ 5 سال کا ہو گا۔ اْنہوں نے کہا کہ ایکٹ 2025 کے تحت ہر یونین کونسل میں 13 ارکان ہوں گے جو 25000 افراد کی آبادی کی نمائندگی کریں گے جس میں 9 براہ راست منتخب کونسلر اور 4 مخصوص نشستیں ہوں گی۔ مخصوص نشستوں پر ایک خواتین کی، ایک نوجوان، ایک مزدور اور ایک اقلیتوں کیلئے ہو گی۔ چیئرمین اور نائب چیئرمین کے نام یونین کونسل کے اندرونی انتخابات کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے۔ اْنہوں نے بتایا کہ منتخب ممبران کو ایک ماہ کے اندر کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ضروری ہو گا جبکہ یونین کونسل میں وارڈ نظام ختم کیا جائے گا۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔