آخری رکاوٹ ختم , پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی، گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیئے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا، جس پر دستخط کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔
الیکشن کمیشن اب نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمشنر کی انتخابات ملتوی کی خبروں کی تردید
الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس سے متعلق خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے بلدیاتی انتخابات کی منسوخی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر اعتماد نہ کریں اور مستند معلومات صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔