خیبر پی کے ‘ تھانے پر حملہ ناکام : پنجگور رکن صوبائی اسمبلی کا بھائی قتل
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر رفوچکر ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بنوں: مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
---فائل فوٹوصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
بنوں پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رکشہ میں سوار خودکش بمبار بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میریان پولیس تھانے پر بھی راکٹ حملہ ہوا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مہمند میں ایلیٹ فورس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔